ایرانی فوج کا بحرین کے ساحل کے قریب امریکی جنگی جہازوں پر کروز میزائلوں سے حملہ
حملے کا نشانہ بننے والے جہازوں میں ایک امریکی ڈسٹرائر جہاز شامل
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے بحرین کے ساحل کے قریب موجود متعدد امریکی جنگی جہازوں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
ایرانی ٹیلی ویژن نے فوج کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی فوج نے بحرین کے ساحل پر تعینات امریکی جہازوں پر کروز میزائلوں سے گولہ باری کی ہے۔ حملے کا نشانہ بننے والے جہازوں میں ایک امریکی ڈسٹرائر بھی شامل ہے۔
امریکی جنگی جہازوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
جمعرات کی صبح ایرانی ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی تھی کہ ایرانی افواج نے بحرین میں واقع ایک امریکی فوجی اڈے کے فیول ٹینکوں کو نشانہ بنایا ہے۔
جوابی کارروائی اور امریکی فضائی حملے
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے جمعرات کی صبح اعلان کیا کہ انہوں نے ایران کے اندرونی علاقوں میں جارحانہ فضائی حملوں کا ایک اضافی سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 78 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے جنوبی علاقوں پر مرکوز تھے اور ان میں ایک ریلوے لائن اور دو پلوں کو تباہ کیا گیاہے جسے تہران نے ایک "جنگی جرم" قرار دیا ۔ اس کے بعد تہران اور مشہد کے درمیان ریلوے سروس معطل ہوگئی ہے۔
اس حملے کے ردعمل میں ایران نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا جبکہ منامہ اور کویت نے اپنی فضائی حدود میں میزائلوں کو روکنے کی تصدیق کی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں وضاحت کی کہ امریکی افواج نے ایران کے تقریباً 170 عسکری اہداف کو نشانہ بنایا جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے اثاثے، میزائل اور ڈرونز کے ذخیرہ کرنے کے مقامات اور ساحل کے ساتھ لاجسٹک انفراسٹرکچر شامل ہے۔
واشنگٹن نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس لہر کا مقصد گذشتہ رات کے حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور معصوم سویلین ملاحوں پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
یہ کشیدگی ایسے وقت میں بڑھی ہے جب ایران کےسابق رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی میت کو لے جانے والا طیارہ مشہد شہر پہنچ چکا ہے جہاں انہیں امام رضا کے مزار میں سپرد خاک کیا جائے گا، جس سے چھ دن سے جاری جنازے کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔
-
اردن کا ایرانی میزائلوں کو ناکام بنانے کا اعلان
اردن کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کہ اس نے ملکی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ...
بين الاقوامى -
ایران پر نئے امریکی حملے... اور پاسداران انقلاب کے تین ارکان ہلاک
دو روز میں ایران کے 170 سے زیادہ عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا
بين الاقوامى -
سعودی وزیر خارجہ کی کویت اور بحرین پر "ایرانی حملوں" کی شدید مذمت
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے آج کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر ...
مشرق وسطی