برطانوی حکومت کی لاڈلی سرکاری بلی کی 10 ڈائوننگ اسٹریٹ پر اجارہ داری ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم بورس جانسن نے تجویز دی ہے کہ 10 ڈائوننگ اسٹریٹ میں واقع ان کے دفتر میں ان کا لاڈلا کتا بھی رکھا جائے۔ سرکاری طور پر اس سے قبل بلی کو سرکاری منصب کے طور پر وزیر اعظم ہائوس کے دفتر میں رکھا گیا تھا۔ اب اس کے ساتھ ایک کُتا بھی شامل ہوجائے گا، اس طرح 'لیری' کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ بورس جانسن کو رواں ہفتے برطانیہ کا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔ وہ سامنے والے سیاہ گیٹ سے پہلی بار اپنے دفتر میں داخل ہوئے۔ اس دروازے سے داخل ہونے مقصد یورپی یونین سے علاحدگی کے ناقدین کو یہ پیغام دینا تھا کہ وہ ملک کے اعلیٰ‌ ترین منصب پر فائز ہو کر یورپی یونین سے علاحدگی کے فیصلے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

برطانیہ کے باخبر ذرائع نے بتایا کہ نو منتخب وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دفتر کے عملے سے استفسار کیا کہ آیا وہ ان کے کتے کو بھی دفتر میں جگہ دیں گے، تو انہوں‌ نے 'ہاں' میں جواب دیا۔

خیال رہے کہ 10 ڈائوننگ اسٹریٹ 300 سال سے برطانوی حکومت کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس میں بھوری اور سفید رنگ کی ایک بلی رکھی گئی ہے جسے وزیراعظم ہائوس کے چوہوں کے شکار کے لیے سرکاری منصب دیا گیا ہے۔

'لیری' کو سنہ 2011ء میں تعینات کیا گیا تھا۔ اس دوران برطانیہ کے دو وزراء اعظم ڈیوڈ کیمرون اور تھریسا مے اپنی حکومتی مدت پوری کر کے جا چکے ہیں مگر لیری اپنی جگہ پر موجود ہے۔

'لاری' کو کافی شہرت حاصل ہے اور سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ 'ٹویٹر' پر اس کا ایک غیر سرکاری اکائونٹ بھی ہے جس پر لیری کے ساتھ سیلیفاں بنانے والے افراد نے ہزاروں یادگاری تصاویر پوسٹ کر رکھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں