.

شہزادہ خالد کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات،دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پینٹاگان میں امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان پہنچنے پر شہزادہ خالد بن سلمان کا شاندار استقبال کیا گیا اور انھیں امریکی فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

سعودی نائب وزیر دفاع اور مائیک ایسپر نے ملاقات سے پہلے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں اور اس ضمن میں مزید کام کرنا چاہتے ہیں۔

شہزادہ خالد نے بدھ کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی تھی اور ان سے یمن کی تازہ صورت حال اور خلیج میں بین الاقوامی تجارتی جہاز رانی کی سکیورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔