فرانس کی عدالت کا قطر کے "بی این اسپورٹس" نیٹ ورک کو نیا طمانچہ
فرانس میں آزاد اور خود مختار عدالت نے عرب سیٹلائٹ کمیونی کیشنز آرگنائزیشن (عرب سیٹ) کے حق میں جاری سابقہ عدالتی فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔ سابقہ فیصلے میں قطر کے بی این اسپورٹس نیٹ ورک کی جانب سے عرب سیٹ کے خلاف عائد کردہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف عرب سیٹ کے حق میں غیر معمولی جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
عرب سیٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں فرانس کی عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے جس نے عرب سیٹ کے خلاف بی این اسپورٹس کے جھوٹے پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔
عرب سیٹلائٹ کمیونی کیشنز آرگنائزیشن (عرب سیٹ) نے واضح کیا ہے کہ اسے بی این اسپورٹس کی جانب سے زر تلافی کی رقم موصول ہو گئی ہے۔ فرانس کی ایک دوسری خود مختار عدالت نے بی این اسپورٹس کی طرف سے اپیل اور سابقہ فیصلے میں ترمیم کی درخواست مسترد کر دی۔
عرب سیٹ نے فٹبال کی بین الاقوامی فیڈریشن (فیفا) اور دیگر فیڈریشنوں کی جانب سے جلد بازی میں جاری کیے گئے بیانات پر اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان بیانات میں بی این اسپورٹس نیٹ ورک کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بارہا دہرایا گیا۔
عرب سیٹ کے بیان میں اس بات پر شدید حیرت کا اظہار کیا گیا ہے کہ مذکورہ بین الاقوامی فیڈریشنوں نے بی این اسپورٹس کے ساتھ معاملات جاری رکھے جب کہ اس کے بعض عہدے داران رشوت اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ نیٹ ورک کے ریکارڈ کی کئی ممالک میں قانونی طور پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایسے میں ان بین الاقوامی فیڈریشنوں کو خود کو شکوک سے دور رکھ کر نیٹ ورک کے ساتھ معاملات روک دینا چاہیے تھے۔