لیبیا سے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے: فرانسیسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں موجود شامی اور دوسرے غیرملکی جنگجوؤں کی موجودگی کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ یہ مطالبہ فرانسیسی صدرعمانوایل ماکروں جرمن دارالحکومت برلن میں اتوار کو لیبیا میں قیام امن کے لیے منعقدہ کانفرنس میں اپنی تقریر میں کرنے والے ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے ان کی یہ تقریر قبل از وقت حاصل کرنے کی اطلاع دی ہے۔اس میں فرانسیسی صدر نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو لیبیا کے متحارب فریقوں کی کسی قسم کی پیشگی شرائط کو ملحوظ رکھے بغیر جنگ بندی کے لیے مذاکرات کرنے چاہییں اور اس کی شرائط وضع کرنی چاہییں۔

Advertisement

لیکن ان کی اس تقریر میں لیبیا کے مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کے زیرکمان قومی فوج کی دارالحکومت طرابلس پر چڑھائی یا تیل کی پیداوار کی بندش کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔

لیبی قومی فوج نے جمعہ سے مشرقی بندرگاہوں سے تیل کی ترسیل بند کردی ہے جس سے لیبیا کی تیل کی پیداوار آٹھ لاکھ بیرل یومیہ کم ہو کررہ گئی ہے۔اس سے طرابلس میں اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ وزیراعظم فایزالسراج کے زیر قیادت قومی اتحاد کی حکومت کی مشکلات میں اضافہ ہوگا کیونکہ وہی تیل کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن سے زیادہ فائدہ اٹھا رہی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں