یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں نہم، صراوح، الجوف اور البیضا کے محاذوں پر حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایران کے فوجی کمانڈروں اور عسکری ماہرین سمیت سیکڑوں حوثی جنگجوئوں کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان محاذوں پر لڑائی اب بھی جاری ہے اور حوثی ملیشیا تازہ معرکے میں ہونے والے جانی نقصان کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔
الاریانی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے فارسی پروگرام اور یمن میں ایران کو مسلط کرنے کی سازشی بری طرح ناکام ہوگی۔ اس جنگ میں فتح یمنی عوام کی ہوگی اور ایرام اور اس کے حواریوں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ یہ فیصلہ کن لڑائی ہے اور اس کے بعد یمن میں ایرانی مداخلت کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے غیر تربیت یافتہ عناصر کو اندھا دھند جنگ میں جھونک رہی ہے۔ ان کی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انہیں موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے تاکہ یمن کو سونے کی پلیٹ میں رکھ کر ایران کے حوالے کیا جاسکے مگر یمنی قوم اس کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔
یمنی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے یمنی عوام پر جنگ مسلط کی۔ انہوں نے دھوکہ دیا، عوام میں موت ، بربادی ، تباہی ، بھوک ، غربت اور بیماری کے سوا کچھ نہیں دیا۔
الاریانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک نے یمن اور اس کے عوام کو بچانے کے لیے آئینی حکومت کی ہرممکن مدد کی ہے جس پر یمنی قوم سعودیہ اور دوسرے اتحادی ممالک کی ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔
-
صعدہ: یمنی فوج نے حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا
یمن میں صعدہ صوبے کے مغربی ضلع رازح میں سرکاری فوج نے باغی حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ سرحدی فورس کے سیونتھ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر ... بين الاقوامى -
سلیمانی نے قتل سے قبل یمن کا دورہ کیا تھا: یمنی عہدیدار کا انکشاف
یمن کے ایک سینیر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی نے تین جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ہلاکت سے ... مشرق وسطی -
یمنی حوثیوں کا جازان میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ
یمن کی حوثی ملیشیا نے جازان میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو راکٹ اور ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثی ملیشیا کے عسکری ترجمان نے بدھ کو ... بين الاقوامى