ایران کرونا وائرس پھیلنے کی تفصیل چھپا رہا ہے: امریکی وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران شاید مہلک کرونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق تفصیل کو چھپا رہا ہے۔امریکا کو اس پر گہری تشویش لاحق ہے۔انھوں نے تمام اقوام پر زوردیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ’’سچ بولیں۔‘‘

انھوں نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امریکا کو ان اطلاعات پر گہری تشویش لاحق ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ ایرانی نظام ملک میں کرونا وائرس پھیلنے کی تفصیل کو دبا رہا ہے۔‘‘

انھوں نے چین کو بھی میڈیا اور میڈیا کے پیشے سے وابستہ افراد پر سنسر شپ لگانے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔u

مقبول خبریں اہم خبریں