.

کرونا کی وجہ سے'ایئربس' اپنی ایک تہائی پیداوار کم کرنے پرمجبور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ہوائی جہاز تیار کرنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ فرم 'ائیر بس' نے کرونا وائرس کے نتیجےمیں پیدا ہونے والے بحران کے باعث اپنی ایک تہائی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

اس نے پہلے ایئربس نے جرمنی کے شہروں بریمین اور اشٹاڈہ میں ہوائی جہازوں کی تیاری اور انہیں ذخیرہ کرنے کا سلسلہ عارضی طورپر روکنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ ائیر بس امریکی ریاست الاباما میں موبل میں A220 / A320 طیاروں کی تیاری عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا کی ہوائی جہاز تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی کی طرف سے یہ اقدامات "کوویڈ 19" کے پھیلاؤ کے اورکمپنی کو درپیش نئے طیاروں کے آرڈر کے مسائل کے پیش نظر کیا ہے۔ کرونا کے اثرات ہوائی جہاز تیار کرنے والی کمپنی اسٹاک ، حجم اور طیاروں کی تیاری کے ختلف مراحل میں مینوفیکچرنگ کے عمل پربھی مرتب ہوا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ بریمین میں ہوائی جہازوں کی تیاری اور اسٹاک کو 27 اپریل تک معطل کیا جارہا ہے۔ تاہم کمپنی مرکز کاروباری معاونت کی سروس سائٹ پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں جب کہ جرمن شہراشٹاڈہ میں ایئربس سائٹس 11 اپریل تک مینوفیکچرنگ کے لیے بند ہیں۔