امریکا: بچے کو جنم دینے والی کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون ہسپتال سے رخصت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکا میں نیویارک کے علاقے Bay Shore میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون نے بدھ کو 11 روز بعد اپنے نومولود بچے کو سینے سے لگایا۔ اس بچے "والٹر" کی پیدائش اپریل کے اوائل میں ہنگامی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے ذریعے ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے 36 سالہ خاتون یانیرا سوریانو بے ہوش رہی۔ اس دوران اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا۔

بے شور کے علاقے میں واقع ساؤتھ سائیڈ ہسپتال کے شعبہ ولادت کے سربراہ بنجامین شفارٹز کے مطابق یہ بچی مذکورہ خاتون کی چوتھی اولاد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ یانیرا بچ جائے گی ،،، اس لیے کہ وینٹی لیٹر پر جانے والے مریضوں کی اکثریت مر جاتی ہے۔

یانیرا طبیعت کی بہتری کے بعد بدھ کے روز وہیل چیئر پر ہسپتال سے باہر آئی۔ اس موقع پر طبی عملے کے درجنوں افراد نے تالیاں بجاتے ہوئے اشک بار آنکھوں کے ساتھ خاتون کو رخصت کیا۔

مذکورہ خاتون حمل کے آٹھویں مہینے کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے اس کے جسم میں آکسیجن کی سطح کم ہو گئی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے بچے کے اندر کرونا وائرس کا کوئی اثر نہیں پایا گیا۔ بچے کا کرونا کا ٹیسٹ بھی منفی آیا۔

امریکا میں بدھ کی شب جونز ہوپکنز یونیورسٹی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے سبب 2569 افراد کے فوت ہو جانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ دنیا بھر میں ایک دن کے اندر کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس طرح ملک میں اس وبائی مرض میں مبتلا ہو کر فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 28326 تک پہنچ گئی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے اختتام پر امریکا کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا تھا۔ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد کے حوالے سے بھی امریکا دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔ یہاں کرونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی کُل تعداد 6.37 لاکھ ہے۔ معلوم رہے کہ اب تک امریکا میں تقریبا 32 لاکھ افراد کا کرونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں