مسجد نبویﷺ میں انسانی جسم کی حرارت جانچنے والے تھرمل کیمرے نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی حکومت نے کرونا کے خلاف جنگ میں احتیاطی تدبیر کے طور پر مسجد نبویﷺ میں تھرمل کیمرے نصب کئے ہیں جن کی مدد سے مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے جسم کا درجہ حرارت جانچا جا سکے گا۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق یہ کیمرے بیک وقت 25 افراد کے جسم کا درجہ حرارت مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کی مدد سے نو میٹر کی دوری سے آواز اور تصویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

تصاویر پر مشتمل ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھا جا سکے گا، جسے حسب ضرورت ماہرین کو براہ راست بھیجا جا سکتا ہے۔

سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کے بیرونی احاطے میں نماز ادا کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کی ادائی پر بھی پابندی عاید ہے۔

مملکت میں کرونا وائرس کے 6380 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں 83 افراد وفات پا چکے ہیں۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 990 ہے۔ سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں