یورپی یونین ، فرانس ، جرمنی اور اٹلی نے منگل کو ایک مشترکہ بیان میں لیبیا میں جاری لڑائی روکنے اور تمام متحارب فریقین پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلی نمائندے اور فرانس ، جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں جاری لڑائی کے سلسلے میں فریقین پر فوری طور پر جنگ روکنے پر زور دیا۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین، فرانس، اٹلی اور جرمنی نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا لیبیا میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کوآگے بڑھانے میں متحارب فریقین کی مدد کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام فوجی کارروائیوں کو مؤثر اور فوری طور پر روکنے اور مذاکرات میں تعمیری طور پر شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔
یورپی یونین نے لیبیا میں ترکی کی بے جا فوجی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا گیا کہ لیبیا میں غیرملکی مداخلت سے تنازع مزید گھمبیر شکل اختیار کرگیا ہے۔
ذرائع نے العربیہ کو لیبیا میں ترکی اور روسی مفاہمت کے بارے میں یورپ کو تشویش ہے۔ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مفاہمت یورپی استحکام کے مفادات کو پورا نہیں کرتی ہیں۔
ادھر ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی فوجی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے مصر کی طرف سے لیبیا میں جنگ بندی کی کوششوں کو مسترد کردیا۔