.

برازیل میں کرونا سے ہونے والی اموات 40 ہزار سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برازیل میں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے سبب مزید 1239 اموات کا اندراج ہوا ہے۔ اس طرح 21.2 کروڑ آبادی والے ملک میں کوویڈ-19 سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 40,919 ہو گئی ہے۔ برازیل میں اب تک کرونا وائرس کے 802,828 مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔

برازیل میں علمی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار حقیقت سے کہیں کم ہیں۔ اس کا سبب یہ بتایا جا رہا ہے کہ حکام متاثرین کی حقیقی تعداد کے انکشاف کے لیے مطلوبہ تعداد میں ٹیسٹ نہیں کر رہے ہیں۔ بعض ماہرین کے مطابق ملک میں کرونا کے متاثرین کی حقیقی تعداد سرکاری طور پر اعلان کردہ تعداد سے 15 گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ برازیل دنیا بھر میں کرونا سے متاثرہ کیسوں کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ اس وبائی مرض کے سبب اموات کی تعداد کے لحاظ سے برطانیہ کے بعد برازیل کا تیسرا نمبر ہے۔