چین میں گیس سے بھرے ٹینکر ٹرک میں خوف ناک دھماکا ، 19 افراد ہلاک اور 200 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں ایک ہائی وے پر ٹینکر ٹرک میں ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 200 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق LNG سے بھرے ٹینکر ٹرک میں دھماکا ہفتے کی شام ژی جیانگ صوبے میں وِینلنگ شہر کے قریب واقع گاؤں لیانگ ژان کے نزدیک ہوا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ اس سے قریبی واقع گھروں اور فیکٹریوں کو شدید نقصان پہنچا۔ جائے حادثہ سے دھوئیں کے کالے بادل اٹھتے دکھائی دیے جب کہ کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

Advertisement

واقعے سے متعلق وڈیوز میں ملبے کے ٹکڑے ہوا میں اڑتے ہوئے دکھائی دیے۔ ایک وڈیو میں ٹرک کے ٹائرز اور دیگر باقیات بکھری پڑی نظر آئیں۔

طبی معاونین اور اہل کار ہفتے کو رات گئے تک علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔ واقعے کے بعد کئی ہائی ویز بند کر دیے گئے۔

چین میں خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ پھیلا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق 2015 میں ملک بھر میں ٹریفک کے حادثات میں 58 ہزار افراد مارے گئے تھے۔ یہ حکام کی جانب سے دستیاب آخری اعداد و شمار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں