سعودی عرب نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 2994 نئے کیسوں کے اندراج کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 30 افراد وفات پاگئے ہیں اور 2370 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ اب مملکت میں کووِڈ-19 کے کل کیسوں کی تعداد 229480 ہوگئی ہے۔ ان میں 2181 مریض وفات پا چکے ہیں اور 165396مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 61903 ہے۔ ان میں 2230 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔آج دارالحکومت الریاض میں سب سے زیادہ 285 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔اس کے بعد الہفوف شہر میں 226 اور جدہ میں 221 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے ایک مرتبہ پھر شہریوں اورمکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں، باہم میل ملاقات میں سماجی فاصلہ اختیار کریں اور ہر وقت ماسک پہن کر رکھیں تاکہ وہ خود بھی اس مہلک وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔
خطے میں سعودی عرب میں اب تک کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے بعد قطر خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔
#الصحة: تسجيل 2994 إصابة جديدة بفيروس #كورونا و2370 حالة تعافي و30 حالة وفاة@SaudiMOH https://t.co/F3o2v6HKf7 #صحيفة_مكة pic.twitter.com/VE1gIvWfeo
— صـ حـ يـ فـ ـة مـ كـ ـة (@makkahnp) July 11, 2020
دنیا میں کووڈ-19 سے ہلاکتیں
فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے کووِڈ-19 سے 560425 افراد وفات پا چکے ہیں۔
دنیا کے 196 ممالک اور علاقوں میں کروناوائرس کے 12522050 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ان میں سے 6688300 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔امریکا میں اب تک کرونا وائرس کے 3184722 کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ان میں 134097 افراد چل بسے ہیں اور 983185 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
امریکا کے بعد برازیل سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔براعظم امریکا ہی میں واقع اس ملک میں کرونا وائرس کے 1800827 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں 70398 کی اموات ہوچکی ہیں۔برطانیہ میں 288133 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے اور 44650 کی اموات ہوئی ہے۔
اٹلی میں کووِڈ-19 کے 242639 کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے،ان میں 34938 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میکسیکو نے 289174 تشخیص شدہ کیسوں کی اطلاع دی ہے۔ان میں 34191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔