امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز فارسی زبان میں کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا کہ مظاہروں میں شرکت کی پاداش میں ایران میں تین افراد کو پھانسی افسوسناک اور بدقسمتی ہے۔ اس طرح کی سزائیں پوری دنیا کے لیے افسوس کا باعث ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فارسی ٹویٹ میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرکہا کہ ایران میں مظاہروں میں حصہ لینے پر تین افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ انہیں کسی بھی وقت سزائے موت دینے کی توقع کی جارہی ہے۔
ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ان تینوں افراد کی پھانسی دنیا کے لیے بدقسمتی کا پیغام ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔
سه نفر در ایران برای شرکت کردن در تظاهرات محکوم به مرگ شده اند. اعدام آنها در هر لحظه قابل انتظار است. اعدام این سه نفر پیامی اسفناک به دنیا می فرستد و نباید انجام شود. #اعدام_نکنید
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 15, 2020
ادھر ایران میں سوشل میڈیا پر شہریوں نے پھانسیوں کے خلاف ایک سماجی مہم چلائی تھی۔ منگل کے روز پھانسی کے خلاف شروع کی گئی مہم ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھی۔
بین الاقوامی تنظیموں اور ممتاز ثقافتی اور فنکارانہ شخصیات نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایرانی کارکنوں کی پھانسی کی مذمت اور سوشل میڈیا پر پھانسی کے خلاف جاری مہم کی حمایت کی ہے۔
خیال رہے کہ منگل کے روز ایران کی ایک انقلاب عدالت نے امیر حسین مرادی ، سعید تمجیدی اور محمد رجبی کو امریکی خفیہ اداروں کے لیے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔
-
پھانسیوں کے 41 سال کافی ہیں، امریکی وزارت خارجہ کا ایران کے لیے تبصرہ
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران سوشل میڈیا پر ایران میں سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم کا آغاز ہو گیا۔ اس مہم میں ایران میں انسانی حقوق کے ... مشرق وسطی -
ایران کو کسی بھی شرپسندی کی بھاری قیمت چکانا ہو گی: امریکی مرکزی کمان
امریکی مرکزی کمان کا کہنا ہے کہ ایران خلیج میں کسی بھی بُری سرگرمی کی بھاری قیمت کو اچھی طرح جانتا ہے۔اس حوالے سے مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینیتھ ... بين الاقوامى -
ایران: کرونا سے متاثرہ انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کی جیل سے کار گزاری
ایران میں انسانی حقوق کی خاتون کارکن اور معروف ترین سیاسی قیدی نرگس محمدی نے حکام پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس سے متاثرہ درجنوں خواتین ... مشرق وسطی