حجاج کرام کے قافلے یوم ترویہ پر منیٰ کی طرف گامزن: تصاویر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کل بدھ کے روز یوم ترویہ کے موقعے پر حجاج بیت اللہ گروہ در گروہ منیٰ میں جمع ہونا شروع ہوئے۔ اس موقعے پر وزارت صحت کی طرف سے کرونا سے بچائو کے لیے تیار کردہ صحت پروٹول پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کیے گئے۔

کل یوم ترویہ پر منیٰ‌میں قیام کے بعد آج حجاج کرام وقوف عرفہ کے لیے میدان عرفات میں تقرب الی اللہ، اس سے مغفرت طلب کرنے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت مطہرہ پرعمل کرتے ہوئے تسبیح تکبیرات اور تلبیہ کرتے ہوئے میدان عرفات میں جمع ہوں‌ گے۔

خیال رہے کہ رواں سال حج کے موقعے پر کرونا وبا کی وجہ سے اللہ کے مہمانوں کی صحت اور ان کی حفاظٍت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حجاج کرام کے طواف کعبہ میں داخلے کے لیے اوقات اور حجاج کرام کی تعداد مختص کی گئہ ہے۔ طواف کے موقعے پر کم سے کم حجاج کرام کو صحن مطاف میں جانے کی اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ مطاف اور سعی کے مقامات کو بار بار جراثیم کش اسپرے کی مدد سے صاف کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں