امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کے اظہار کی کوشش کر رہے ہیں کہ انہیں مقامی میڈیا کی جانب سے ان کے حریف جو بائیڈن کی انتخابات میں جیت کے اعلان سے کوئی دل چسپی نہیں۔
ٹرمپ نے ہفتے کے روز ریاست ورجینیا میں اپنے ذاتی تفریحی مقام پر گولف کھیلی۔ وہاں سے فارغ ہو کر وائٹ ہاؤس واپسی کا ارادہ کیا تو اتفاقا ایک نوجوان جوڑے سے ملاقات ہو گئی جو نے اپنی شادی کی تقریب اسی تفریحی مقام پر منعقد کر رہا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ دولہا اور دلہن کے قریب گئے اور انہیں مبارک باد پیش کرنے والی نمایاں ترین شخصیت بن گئے۔ جوڑے نے امریکی صدر سے درخواست کر کے یادگاری تصویر بھی بنوائی۔
بعد ازاں دولہا جوناتھن اور دلہن لیزلی نے ٹرمپ کے ساتھ بنائی گئی وڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کر دی۔ وہاں سے یہ وڈیو مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ تک پہنچ گئی۔
وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرمپ اپنے حریف بائڈن کی جیت کے اعلان میں کوئی دل چسپی نہیں رکھتے بلکہ وہ سیکورٹی پہرے کے بیچ دولہا دلہن کو تہنیت پیش کرنے میں منہمک ہیں۔ تقریب میں ایک خاتون نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر آپ کا شکریہ...ہم آپ سے بہت محبت کرتے ہیں"۔ اس کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں آپ سب لوگوں کے لیے شان دار زندگی کا متمنی ہوں"۔
-
ڈونلڈ ٹرمپ نومنتخب صدر جوبائیڈن کی جیت تسلیم کرنے سے انکاری،’’انتخابات ختم ہونے کے نہیں‘‘
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ابھی صدارتی انتخابات ... بين الاقوامى -
جوبائیڈن امریکا کے چھیالیسویں صدر منتخب،ڈونلڈ ٹرمپ شکست سے دوچار
کمالا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام اور جنوب ایشیائی نژاد خاتون نائب صدر منتخب بين الاقوامى -
اگر صرف قانونی ووٹوں کی گنتی ہوئی تو بآسانی صدارتی انتخابات جیت جاؤں گا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر صرف قانونی حیثیت رکھنے والے ووٹوں کی گنتی کی جائے تو وہ بآسانی صدارتی انتخابات جیت جائیں گے۔ جمعے کے روز کی ... بين الاقوامى