یمنی فوج نے عدن میں صدارتی محل کے نزدیک بارود سے لدا ایک ڈرون تباہ کردیا ہے۔
اس واقعہ سے پہلے یمن کے جنوبی شہر اور عارضی دارالحکومت عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نئی کابینہ کے طیارے کی آمد پر بم حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس حملے کے بعد وزیراعظم معین عبدالمالک سمیت کابینہ کے وزراء اور یمن میں متعیّن سعودی سفیر محمد سعید ال جابر کو باحفاظت شہر کے صدارتی محل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یمنی وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’’عدن کے ہوائی اڈے پر دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی یمنی ریاست اور اس کے عظیم عوام کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا حصہ ہے۔‘‘