سعودی وزارت داخلہ نے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون سے چوری کرنے والے شخص کو پکڑ لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش میں آنے والی ایک وڈیو میں ڈاکار ریلی میں شریک ایک خاتون کو چوری کی واردات کا شکار ہوتے دیکھا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ مکہ مکرمہ کے جنوب مشرق میں واقع ضلع تربہ میں سیکورٹی اداروں نے چوری کے مرتکب شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
چوری کرنے والے شخص کو حراست میں لیے جانے کے بعد اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان میجر محمد الغامدی کے مطابق ملزم کی شناخت کے بعد اسے پکڑ لیا گیا۔ ملزم سعودی شہری ہے اور اس کی عمر تیس برس کے قریب ہے۔
-
شہزادہ مشعل کے ہاتھوں ڈاکار ریلی 2021 کا افتتاح
شاہ سلمان کے مشیر اور مکہ المکرمہ خطے کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں ہفتے کو جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ... بين الاقوامى -
سال '2020' کا 'ایوارڈ برائے اعتدال' سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر کے نام
سعودی عرب کے زیر مملکت برائے خارجہ امور نے ملک اورعالمی سطح پراعتدال پسندانہ سوچ کو فروغ دینے کے حوالے سے گراں قدر خدمات انجام دینے کے صلے میں ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: قصہ الباحہ کے پہاڑوں پر اگنے والے بادام کا
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع پرفضا مقام الباحہ کے سفید پہاڑوں نے بادام کے درختوں پر لگنے والے پھولوں کی چادر اوڑھ کر اپنا منفرد رنگ اور روپ پیش کیا ... بين الاقوامى