سعودی کسٹمز حکام نے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے انسداد منشیات نے جنرل کسٹمز اتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ کارروائی کے دوران بیرون ملک سے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں 'ایمفٹامن' گولیاں برآمد کر لیں۔

سعودی عرب کے انسداد منشیات ادارے کے ترجمان محمد خالد النجیدی نے بتایاکہ منشیات کے دھندے کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے حکام اور سیکیورٹی اداروں نے جدہ بندرگاہ پر پہنچنے والے ایک کنیٹینر کی تلاشی لی جس میں انگور کے کریٹوں میں ایمفٹامین منشیات کی 21 لاکھ 90 ہزار 500 گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات کی اس بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث 8 ملزمان جن میں دو غیر ملکی اور چھ مقامی شامل ہیں، کو حراست میں لے لیا ہے۔

النجیدی بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں‌پر زور دیا کہ وہ کرپشن کی کسی بھی کوشش کی فوری طور مجاز حکام کو نشاندہی کریں اور اس مقصد کے لیے 995 ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں