سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق حاصل ہے: فرانسیسی وزارت دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

فرانسیسی وزارت دفاع نے سعودی عرب کے اپنی سرحدوں کے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہوئے مملکت کی سالمیت اور اس کی خود مختاری کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

العربیہ چینل سے بات کرتے ہوئے فرانسیسی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے کہا کہ فرانس اور سعودی عرب تزویراتی اہداف کے لیے مل کرکام کررہے ہیں۔ ان تزویراتی اہداف میں خلیجی پانیوں میں فری نیوگیشن اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد ورفت بھی شامل ہے۔

فرانسیسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون دونوں ممالک کا بنیادی محور ہے۔ سعودی عرب اور فرانس کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی کا رشتہ موجود ہے جو مزید مضبوط ہو گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار کو فرانسیسی وزارت خارجہ نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور مملکت کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دانستہ کوشش قرار دیا تھا۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے حوثی ملیشیا پر زور دیا تھا کہ وہ سعودی عرب اور دوسرے ملکوں پر حملے بند کرے اور خطے میں بے چینی اور انارکی پھیلانے کی سرگرمیوں سے باز آئے۔ وزارت خارجہ نے حوثیوں کے حملوں کے خلاف سعودی عرب کے دفاع کے حق کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں