مسافروں کو صبح بخیر ... طیارے کا کپتان آپ سے مخاطب ہے ...
"ہم کرسچین لوبوٹن کی پرواز پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں جو پیرس سے لوئیویل کی جانب روں دواں ہے..."۔
یہ وہ تخلیقی انداز ہے جو مشہور فیشن ڈیزائنر Christian Louboutin نے اپنے 2021ء کے موسم خزاں اور موسم سرما کا نیا کلیکشن پیش کرنے کے واسطے اختیار کیا۔ یہ کلیکشن نیویارک ایئرپورٹ کے ایک ٹرمینل پر مہمانوں کے لیے "لوبی ایئرویز" کی ورچوئل پرواز میں ایک 3D ٹکنالوجی کے ذریعے ڈیزائن کیے گئے طیارے میں پیش کیا گیا۔




طیارے کے تمام عملے نے "کرسچین لوبوٹن" کے برینڈ کے چیزیں پہن رکھی تھیں۔
اس سلسلے میں لوبی کے طیارے کو اندر سے کرسچین لوبوٹن کے معروف سرخ رنگ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا۔ اس کا فرش اور نشستیں سرخ رکھی گئیں۔ اس ورچوئل پرواز کے دوران 9 کارٹون فلمز پیش کی گئیں۔ اسی طرح طیارے کے عملے نے اڑان سے قبل تفریحی اور منفرد انداز سے سیکورٹی وڈیو کلپ پیش کیا۔




مسافروں کو ہدایت دی گئی کہ "دوران پرواز فیشن کے حوالے سے ہدایات کے حصول کے لیے اپنی نشست کے سامنے رکھے ہوئے کارڈ کو ملاحظہ فرمائیں"۔
جہاز کے متن پر برینڈ کے جوتوں کے علاوہ جدید ترین خوشبوئیں اور خواتین کے لیے لپ اسٹک کا مجموعہ بھی پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی گھر کے اندر اور باہر استعمال میں آنے والی دیگر اضافی اشیاء بھی رکھی گئیں تھیں۔

ان اشیاء میں کرسٹل سے مرصع "ہیل" (ایڑی) والے جوتے نمایاں ترین رہے۔
پرواز کے اختتام سے چند لمحے قبل کپتان نے اعلان کیا:
"لوبی ٹائمز گزٹ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ آپ اس میں لوبوٹن ہاؤس کے بعض قصے پڑھنا نہ بُھولیں"۔
-
حافظ قرآن، فیشن ڈیزائنر پستہ قد 'ملکہ حسن' سے ملیے
پستہ قد افراد عام طور دوسرے لوگوں کی حوصلہ شکنی اور طنزو مزاح کا شکار رہتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ احساس کم تری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ مگر مصر کی ... مشرق وسطی -
فیشن ڈیزائنگ کا ۵ روزہ تربیتی کیمپ اتوار سے شروع ہو گا
آن لائن تربیتی کیمپ میں فیشن کی دنیا کی اہم شخصیات شرکت کریں گی مشرق وسطی -
سعودی عرب: پارسنزاسکول کے سابق ڈین براک کک ماک فیشن کمیشن کے سربراہ مقرر
سعودی عرب نے پارسنز اسکول آف فیش ڈیزائن کے سابق ڈین براک کک ماک کو فیشن کمیشن کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی ... ایڈیٹر کی پسند