الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
قزاقستان کے شہر الماٹی میں فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ فوجی طیارہ دارالحکومت نور سلطان سے الماٹی پہنچا تھا جہاں لینڈنگ کےدوران حادثے کا شکار ہوا۔
ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق لینڈنگ کے وقت جہاز سے مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا تھا جب کہ رن وے کے بالکل آخر میں جہاز تباہ ہوگیا۔ ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔