کیوبا سے واپسی پر دوران پرواز جرمن خاتون رکن پارلیمنٹ کا انتقال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جرمنی میں چانسلر اینگلا میرکل کی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون رکن پارلیمنٹ کیوبا سے وطن واپسی کے سفر میں انتقال کر گئیں۔

جرمن خبر رساں ایجنسی کے مطابق 53 سالہ کیرین شترینٹس اپنے شوہر اکہارٹ ریبرگ کے ساتھ طیارے میں سوار تھیں۔ ریبرگ بھی رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کا تعلق کرسچین ڈیموکریٹک الائنس پارٹی سے ہے۔

دوران پرواز کیرین کی طبیعت بگڑ جانے پر طیارے کو ہنگامی طور پر آئرلینڈ میں اترنا پڑا۔ تاہم طبی اہل کاروں کی ہنگامی کوشش کے باوجود خاتون رکن پارلیمنٹ جانبر نہ ہو سکیں۔ کیرین کی وفات کا سبب ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

کیرین 2009ء سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں