سعودی عرب میں 40 لاکھ سے زیادہ افراد کووِڈ-19 کی ویکسین لگواچکے:وزارتِ صحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کروناوائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 40 لاکھ سے متجاوز ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمدالعبدالعالی نے اتوارکو ایک بیان میں کہا ہے کہ 28مارچ تک 4053069 افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اس طرح رواں ماہ کے دوران میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد دُگنا ہوگئی ہے۔

Advertisement

انھوں نے بتایاکہ اس وقت سعودی عرب بھرمیں 587 ویکسی نیشن مراکزکام کررہے ہیں اور وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی مفت ویکسینیں لگائی جارہی ہیں۔ان کے علاوہ مزید ویکسی نیشن مراکز بھی کھولے جارہے ہیں۔

ترجمان نے سعودی شہریوں اور تارکِ وطن مکینوں پر زوردیا ہے کہ وہ صحتی ایپ پر اپنے ناموں کا اندراج کرائیں تاکہ انھیں دستیاب ویکسینوں میں سے کسی ایک کے انجیکشن لگائے جاسکیں۔انھوں نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں منظورشدہ ویکسینیں مؤثر اور محفوظ ہیں اور ان کے اب تک کوئی ضمنی اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت بلدیات اور دیہی امور نے گذشتہ ہفتے یہ اعلان کیا تھا کہ جن بعض شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین نے اب ویکسین نہیں لگوائی ہے،انھیں ہرہفتے پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اس کے اخراجات ان کے آجر ادا کریں گے۔

سعودی عرب میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اکتوبرکے بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ شروع ہوگیا ہے اور سعودی وزارتِ صحت نے اتوار کو گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 531 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔اب مملکت میں کروناوائرس کے کیسوں کی کل تعداد 388325 ہوگئی ہے۔ان میں سے 6650 افراد وفات پاچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں