.

یمنی حوثی باغیوں کا خمیس مشیط پر تازہ ڈرون حملہ ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے جمعرات کی صبح حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔

تفصیل کے مطابق خمیس مشیط کی طرف بھیجے گئے بارودی ڈرون کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا۔

یمن میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی قانونی حیثیت کی بحالی کے لیے جنگ لڑنے والے عرب اتحاد کے مطابق ’بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق شہریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں‘۔

ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب کے خلاف تسلسل سے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔