سعودی عرب: الجوازات کے زیر انتطام 365 خواتین سپاہی فارغ التحصیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعود عرب میں محکمہ پاسپورٹ (الجوازات) کے زیر انتظام 365 خواتین سپاہیوں کی گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا۔ الجوازات انسٹی ٹیوٹ کے خواتین تربیتی مرکز میں وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد ہونے والی اس تقریب کی سرپرستی الجوازات کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل سليمان بن عبدالعزيز اليحيی نے کی۔

تربیتی پروگرام میں زمینی عسکری مشقوں کے علاوہ پاسپورٹ کے ٹکنالوجی نظام پر تربیتی پروگرام اور دستاویزات میں جعل سازی کے انکشاف کے طریقوں کی آگاہی شامل ہے۔

Advertisement
مدير عام الجوازات الفريق سليمان بن عبدالعزيز اليحيى
مدير عام الجوازات الفريق سليمان بن عبدالعزيز اليحيى

تقریب کے اختتام پر الجوازات کے ڈائریکٹر جنرل نے فارغ التحصیل خواتین کے لیے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی جانب سے تہنیتی خطاب پیش کیا۔ خطاب میں کورس میں شریک خواتین کی سنجیدگی کو سراہا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں