سعودی عرب میں بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں حکام نے بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ٹرک کے ذریعے کے لائی گئی 'ایم فیٹامین' کی سات لاکھ گولیاں قبضے میں لے لی ہیں۔

سعودی عرب کے شعبہ انسداد منشیات کے ترجمان محمد النجیدی نے بتایاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی کے عمل کے دوران بیرون ملک سے ایک ٹرک کی چھت میں چھپا کر لائی گئی 2700000 ایم فیٹامن گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی جدہ اسلامی بندرگاہ پر محکمہ زکاۃ، انکم ٹیکس اور کسٹمز حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔


ترجمان نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کرنے والے عناصر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ لوگ منشیات جدہ، مدینہ منورہ اور الریاض منتقل کرنا چاہتے تھے۔ ملزمان میں دو سوڈانئ، ایک شامی اور ایک پناہ گزین شامل ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں