ویت نام میں کووِڈ-19کی بھارتی اوربرطانوی ہائبرڈ شکل کی تشخیص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ویت نام میں بھارت اور برطانیہ میں پھیلنے والے کروناوائرس کی شکلوں سے مل کر ایک نئی ہائبرڈ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔ویت نامی وزیرصحت گیون تھنہ لانگ کے مطابق کووِڈ-19 کی یہ نئی شکل ہوا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہے۔

ویت نام گذشتہ ایک سال کے دوران میں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس پر قابوپانے میں بڑی حد تک کامیاب رہا ہے لیکن اب اس کو کروناوائرس کی نئی قسم کا سامنا ہے اور یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Advertisement

اپریل کے بعد سے ویت نام کے 63 میں سے 31 شہروں میں اب تک قریباً 3600 افراد کووِڈ-19 کی اس نئی ہائبرڈ شکل سے متاثر ہوچکے ہیں۔یہ تعداد ملک میں اب تک تشخیص شدہ کل کیسوں کا نصف سے زیادہ ہے۔

وزیرصحت نے بتایا ہے کہ نئے تشخیص شدہ کیسوں کے جین کی جانچ کے بعد ہمیں ایک نئی شکل کا پتا چلا ہے اوریہ بھارت اور برطانیہ میں پھیلنے والے وائرس کا آمیزہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ویت نام کووِڈ-19 کی اس نئی شکل کے بارے میں بہت جلد دنیا کومطلع کرے گا۔

ویت نام اس سے قبل کرونا وائرس کی سات شکلوں کی تشخیص کی اطلاع دے چکا ہے۔ان میں بی۔1۔222، بی۔1۔619، ڈی614جی،بی۔1۔1۔7(برطانوی شکل)، بی۔1۔351،اے23۔1 اور بی۔1۔617۔2 (بھارتی شکل)۔

واضح رہے کہ ویت نام نے اب تک کروناوائرس کے 6396 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں 47 مریض وفات ہوچکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں