.

یواے ای میں ویت نام سے آنے والے مسافروں کا 5جون سے داخلہ عارضی طور پربند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

متحدہ عرب امارات نے ویت نام سے آنے والے مسافروں کا پانچ جون سے داخلہ عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویت نام سے آنے والے راہداری مسافر بھی ہفتے کے روز سے یواے ای میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق ان تمام مسافروں پر ہوگا جو امارات میں آمد سے قبل گذشتہ 14 روز کے دوران میں ویت نام میں مقیم رہے ہوں گے۔البتہ یو اے ای سے مسافروں کو ویت نام جانے کی اجازت ہوگی اور وہ وہاں جانے والی براہ راست یا راہداری پروازوں پر سوار ہوسکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے یہ فیصلہ ویت نام میں کرونا وائرس کی نئی ہائبرڈ شکل پھیلنے کے بعد کیا ہے۔کووِڈ-19 کی برطانوی اور بھارتی شکلوں سے جنم لینے والا یہ نیا وائرس ویت نام میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کا شکار افراد کی تعداد چار ہزار کے لگ بھگ ہوچکی ہے۔