مناسک حج کی تکمیل اور حاجیوں کی روانگی کے بعد مقامات مقدسہ کی تطھیر کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے حجاج کرام کی رخصتی کے بعد مشاعر مقدسہ میں صفائی اور سینیٹائزنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’منٰی، مزدلفہ اور عرفات میں صحت عامہ اور ماحولیاتی صفائی کے لیے مہم شروع کی گئی ہے۔‘

Advertisement

’مشاعر مقدسہ میں تمام خیموں، نالوں اور نکاسی آب کے ذرائع کے علاوہ سرکاری اداروں اور محکموں میں صفائی کے بعد جراثیم کش ادویہ سپرے کی جا رہی ہیں۔‘’پورے منٰی کے علاوہ مزدلفہ اور میدان عرفات میں سپرے اور نکاسی آب کے ذرائع کی سینیٹائزنگ جاری ہے۔‘

بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مجموعی صفائی کے بعد نکاسی آب کے نالوں اور پائپوں میں صفائی کا کام ہوگا۔‘’اسی طرح صاف پانی کے ذخائر اور سپلائی لائن کی بھی صفائی اور سینیٹائزنگ ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں