عراق: کرکوک میں 7 شدت پسند گرفتار، دیالی میں داعشی کمانڈر ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عراقی انٹیلی جنس نے "کرکوک‘‘ میں لاجسٹک سپورٹ کے ذمہ دار سات شدت پسندوں کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے ہفتے کو اعلان کیا کہ انسداد دہشت گردی سروس نے دیالی گورنری میں داعش کے ایک کمانڈر کو ہلاک کردیا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے مزید کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم سروس کی جانب سے کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں "ابو سعد السمین" کے لقب سے مشہور داعشی کمانڈر مارا گیا۔ داعشی کمانڈر دیالی کے قریب بحیرہ تلال حمرین کے علاقے میں "امیر قت ابی ذرالغفاری" کے عہدے پر فائز تھا۔

عراقی نیوز ایجنسی نے یحییٰ رسول کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ السمین دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات اور خودکش دہشت گردوں کی تیاری میں انتہائی موثر سمجھا جاتا تھا۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عراق میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جن میں فوجی بھی شامل ہیں۔

دیالی گورنری کے نواحی علاقے جلولامیں داعش نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین فوجی ہلاک ایک ایمبولینس ڈرائیوربھی مارا گیا۔

جمعہ کی شام صلاح الدین گورنری میں ایک تعزیتی تقریب پر مسلح حملے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 14 افراد ہلاک ہوئے۔ ہفتے کے روز ایک گھر پر ہونے والے حملے میں ایک خاندان کے 3 افراد بشمول مارے گئے۔ مرنے والوں میں سیکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں