.

کربلا کا میئر قاتلانہ حملے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے شہر کربلا میں نامعلوم مسلح افواج نے الزھرا کالونی میں فائرنگ کرکے کربلا شہر کے میئر عبیر سلیم الخفاجی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الخفاجی تجاوزات کے خلاف ایک آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ الخفاجی کو تین گولیاں لگیں۔ انہیں تشویشناک حالت میں الحسین اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق کربلا کے میئر کو سینے میں تین گولیاں ماری گئیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ المعلجی کے مقام پر تجاوزات ہٹانے کے لیے ایک آپریشن کی نگرانی کررہے تھے۔

خیال رہےکہ اکتوبر 2019ء کے بعد عراق میں ٹارگٹ کلنگ کے 70 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں

خیال رہے کہ اکتوبر سماجی کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا اوردسیوں کو اغوا کیا گیا۔