روس کے شہر ’اوفا‘ میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلے میں مصری ریسلر عماد اشرف نے ہارتے ہارتے بازی جیت لی۔
مصری پہلوان عماد اشرف کا 7 منٹ کے میچ میں مکمل کنٹرول رہا۔ اس نے ورلڈ یوتھ ریسلنگ چیمپئن شپ کے 16 ویں راؤنڈ میں کل جمعے کو اپنے اسرائیلی حریف ڈیوڈ زیتومیرسکی کے خلاف بھرپورمقابلہ کیا۔ ریسلنگ چیمپیئن شپ 17 سے 24 اگست تک جاری رہے گی۔
میچ کا اختتام مصری پہلوان نے اپنے اسرائیلی حریف کو 5-0 کے پوائنٹ سے جیت کیا۔ مقابلے میں 77 کلو گرام وزن کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں وہ اپنے عروج پر پہنچا جس میں عماد اشرف کا مقابلہ اسرائیلی ریسلر سے ہوا۔ کھئل سے قبل مصری ٹیم کے کھلاڑی کی پوزیشن کے بارے بارے میں ابہام تھا کہ آیا وہ کھیلے گا یا دست بردار ہوجائے گا۔
عماد اشرف کو ریسلنگ میں داخل ہونے پر مجبور کیا گیا۔ اسے یقین تھا کہ نتیجہ اس کے حق میں ہوگا۔ اسے انٹرنیشنل فیڈریشن آف دی گیم کی جانب سے معطلی کے علاوہ 20 ہزار سوئس فرانک جرمانے سے بچنے کے لیے اسرائیلی ریسلر سے مقابلہ کرنا تھا ورنہ اسے جرمانہ یا معطلی کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔ خیال رہے کہ عام طور پر کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں عرب کھلاڑی اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیتے ہیں۔
-
اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے والی سعودی اتھیلیٹ کے حق میں سوشل میڈیا پر یکجہتی مہم
ٹوکیو اولمپکس میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی جوڈو کی خاتون کھلاڑی تھانی القحطانی ...
بين الاقوامى -
ٹوکیواولمپکس:الجزائری’جوڈوکا‘کی اسرائیلی سے مقابلے سے دستبرداری پر وطن واپسی
بین الاقوامی جوڈو فیڈریشن(آئی جے ایف) نے ہفتے کے روز الجزائر کے ایک جوڈوکا اور ان ...
بين الاقوامى -
بیت المقدس : باب العامود کے نزدیک اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر دھاوا
اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیت المقدس میں 'باب العامود' کے نزدیک جمع ہونے والے ...
بين الاقوامى