Air BNB کا 20 ہزار افغانی مہاجرین کو عارضی رہائش فراہم کرنے کا اعلان
سیاحوں اور مسافروں کو کرائے پر مکانات اور رہائش فراہم کرنے والی کمپنی ائیر بی این بی [AirBNB] نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 20 ہزار افغان مہاجرین کو مفت میں عارضی رہائش فراہم کرے گی۔
کمپنی کے شریک بانی اور سی ای او برائن چیسکی نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ "افغان مہاجرین کا بے گھر ہونا اور امریکا یا دنیا بھر میں ان کی آبادکاری ہمارے وقت کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے۔ ہم نے بحران میں اپنی ذمہ داری کو محسوس کرتے ہوئے یہ فیصلہ اٹھایا ہے۔"
The displacement and resettlement of Afghan refugees in the US and elsewhere is one of the biggest humanitarian crises of our time. We feel a responsibility to step up.
— Brian Chesky (@bchesky) August 24, 2021
کمپنی ان مہاجرین کی رہائش کے اخراجات خود ادا کرے گی مگر برائن کا کہنا تھا کہ ایسا کرنا صرف" ہمارے میزبانوں کی فراخ دلی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔" کمپنی کے سی ای او نے دیگر کاروباری کمپنیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس بحران میں اپنا کردارادا کریں کیونکہ"وقت بہت کم ہے۔"
برائن چیسکی کے مطابق ان کی کپمنی مقامی این جی اوز اور دیگر تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اشد ضروری اقدامات اٹھائے جا سکیں۔
I hope this inspires other business leaders to do the same. There’s no time to waste.
— Brian Chesky (@bchesky) August 24, 2021
افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد سے ہزاروں افراد ملک چھوڑنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ ان میں امریکی فورسز کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کے خاندان اور دیگر غیر ملکی ممالک کے ترجمان اور مددگار شامل ہیں جنہیں اب پناہ کی تلاش ہے۔
طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان معاہدے کے مطابق 31 اگست 2021ء کو امریکی افواج اور ان کے اتحادیوں کو انخلاء کے لئے دی جانے والی مہلت ختم ہوجائے گی جس سے پہلے یہ تمام افراد بیرون ملک منتقل ہو جانا چاہتے ہیں۔
-
کابل سے یوکرینی شہریوں کو نکالنے والا طیارہ ’ہائی جیک‘ نہیں ہوا
یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے یوکرینی شہریوں کو نکالنے کے لیے بھیجا گیا طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں ... بين الاقوامى -
کابل ایئر پورٹ صورتحال: پی آئی اے کا پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان
پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے نے ایک دن کے لیے کابل ہوائی اڈے سے اپنا فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کے ... پاكستان -
کابل ہوائی اڈے کے نزدیک دھکم پیل میں 07 افغان شہری جاں بحق
امریکی شہری کابل ایئر پورٹ کا رخ نہ کریں بين الاقوامى