طالبان کے زیر انتظام کابل ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل فلائٹ PK 6249 کی لینڈنگ
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی پرواز نے اسلام آباد سے کابل کا سفر مکمل کیا
افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی کمرشل پرواز کابل کے ہوائی اڈے پر اترگئی۔ اسلام آباد سے جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز [پی آئی اے] کی پرواز PK6249 سقوط کابل کے بعد آنے والی پہلی کمرشل پرواز ہے۔
فلائٹ میں سوار فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کےایک صحافی کے مطابق "جہاز میں مسافر برائے نام موجود تھے۔ تقریبا دس مسافر۔ عملے کے افراد مسافروں سے زیادہ لگ رہے تھے۔"
اس سے قبل پی آئی اے کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کمپنی افغانستان میں معمول کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے تیار ہے مگر کابل سے پروازوں کی تعداد کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔
افغانستان سے امریکی افواج اور تقریبا ایک لاکھ 20 ہزار افراد کے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا جسے طالبان حکومت نے قطر اور دیگر ممالک کے تعاون سے فعال کر نے میں کامیاب رہے ہیں۔
اس سے قبل 3 ستمبر کو افغانستان کی ایک مقامی ائیرلائن اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بحال کر چکی ہے۔
-
قطری وزیرخارجہ کا طالبان کےقبضےکے بعد دورۂ کابل،افغان قیادت سے بات چیت
قطر کے وزیرخارجہ اور نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے اتوار کے روز ...
بين الاقوامى -
طالبان غلط بیانی کرتے ہیں ، ان کی حکومت تسلیم نہیں کریں گے : فرانس
فرانس نے افغان طالبان تحریک پر جھوٹ بولنے اور اپنے وعدوں سے مکر جانے کا الزام عائد ...
بين الاقوامى -
افغانستان میں القاعدہ کے مراکز کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے : طالبان
افغان تحریک طالبان کے ترجمان محمد سہیل شاہین نے باور کرایا ہے کہ افغانستان میں ...
بين الاقوامى