کیلی فورنیا میں دنیا کے سب سے بڑے درخت کو آگ کی لپیٹ میں آنے کے خطرے کا سامنا ہے۔
امریکی ریاست میں متعلقہ حکام نے جمعے کی شام بتایا کہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے سیکوئیا نیشنل پارک میں بعض دیو ہیکل درختوں کی جڑوں کو فائر پروف مواد سے ڈھانپ دیا ہے۔ ان درختوں میں دنیا کا سب سے بڑا درخت "جنرل شرمن" بھی شامل ہے۔
PROTECT THE GENERAL: A lightning-sparked wildfire continues to burn in Sequoia National Park, so park officials have wrapped the base of the iconic General Sherman -- the world's largest living tree -- in foil to protect it. pic.twitter.com/v9m0QLi1NC
— CBS Los Angeles (@CBSLA) September 17, 2021
حالیہ آگ کے سبب سیکوئیا نیشنل پارک کو رواں ہفتے بند کر دیا گیا تھا۔
حادثات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے وفاقی نظام کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے والے علاقے کا مجموعی رقبہ 11 ہزار ایکڑ سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ جنرل شرمن سیکوئیا نیشنل پارک میں موجود 2000 دیگر درختوں سے زیادہ بلند ہے۔ اس کی اونچائی 83 میٹر ہے۔ تنے کے پاس اس کا حجم 11 میٹر ہے۔ پارک میں موجود زیادہ تر درختوں کی عمر 3000 سال سے زیادہ ہے۔
-
جنگلات میں آگ بجھانے میں الجزائر کی مدد کی جائے: شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے الجزائری صدر ...
بين الاقوامى -
ترکی میں آگ بجھانے کی کارروائی میں شریک روسی طیارہ گر کر تباہ؛آٹھ افراد ہلاک
ترکی کے جنوب میں واقع پہاڑی علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف روس کا ایک ...
بين الاقوامى -
الجزائر: آگ لگانے کے شُبے میں نوجوان جمال کے بہیمانہ قتل کی تحقیقات کا حکم
الجزائر میں تباہ کن آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 69 ہوگئی ،تین روزہ سوگ منانے کا آغاز
بين الاقوامى