.

سعودی عرب کی جانب سے تونس کو 5 آکسیجن جنریٹرز کا عطیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

تونس نے سعودی عرب کی جانب سے بطور عطیہ دیے جانے والے 5 آکسیجن جنریٹرز ہفتے کی شام وصول کر لیے۔ یہ اقدام کرونا کی وبا سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلے میں مملکت کی جانب سے تونس کی سپورٹ کا حصہ ہے۔

تونس کی پریذیڈنسی کے مطابق آکسیجن جنریٹرز کے حوالے کیے جانے کے موقع پر تونس میں سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز بن علی الصقر ، قائم مقام وزیر صحت علی مرابط اور ریاست کے متعدد ذمے داران موجود تھے۔

پریذیڈنسی نے واضح کیا کہ ان آکسیجن جنریٹرز کو قابس، بنزرت، دوز، متلوی اور بنقردان کے ہسپتالوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

تونس نے حال ہی میں آکسیجن سلنڈروں اور ہسپتالوں میں مطلوب طبی مشینوں اور مواد کی کئی کھیپیں وصول کیں۔ یہ تمام اشیاء سعودی عرب کی جانب سے پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تمام اشیاء کنگ سلمان ریلیف اینڈ ریسکیو سینٹر کے ذریعے تونس پہنچائی جا رہی ہیں۔ ان اقدامات پر عمل درامد سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی خصوصی ہدایات پر ہو رہا ہے۔