.
افغانستان وطالبان

افغانستان : مسلح حملے میں دو طالبان اور ایک صحافی سمیت 4 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں تحریک طالبان کے دو ارکان ، ایک مقامی صحافی اور ایک شہری شامل ہے۔

افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ 2 اکتوبر کی دوپہر جلال آباد شہر میں پیش آیا۔ واقعے میں چار ہلاکتوں کے علاوہ مذکورہ مقامی صحافی کا بیٹا اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں طالبان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کو عدالت کے کٹہرے میں پہنچائے۔

واضح رہے کہ مقتول صحافی معروف سادات کئی برس سے "صبح بخیر افغانستان" اور "آریانا" چینل کے علاوہ ننگرہار میں دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کے لیے بھی کام کر رہا تھا۔