برطانیہ اور خلیج تعاون کونسل کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے لیے مذاکرات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ کے وزیر برائے سرمایہ کاری جیری گرمسٹون کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آزاد تجارت کے معاہدے کے سلسلے میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔

آج پیر کے روز دبئی میں ایک کانفرنس میں گرمسٹون کا کہنا تھا کہ یہ سمجھوتا 12 کے اندر طے پا جائے گا۔

برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے ممالک واقعتا برطانیہ کے لیے اہم تجارتی شراکت دار ہیں۔ برطانیہ کی ان ممالک کو برآمدات کا حجم 22 ارب پاؤنڈ (29.57 ارب ڈالر) تک پہنچ گیا ہے جب کہ 2020ء میں جانبین کے بیچ تجارتی تبادلے کا حجم 30 ارب پاؤنڈ رہا۔

گذشتہ ماہ اکتوبر میں خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف فلاح مبارک الحجرف نے برطانیہ کی خاتون وزیر برائے بین الاقوامی تجارت این میری ٹرفلین کے اعلان کا خیر مقدم کیا تھا۔ ٹرفلین نے برطانیہ اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے بیچ آزاد تجارت کے سلسلے میں عام مشاورت شروع ہونے کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں