روس اور یوکرین

روس پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے : برطانوی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانوی وزیر دفاع بن والس کا کہنا ہے کہ روس پورے یوکرین پر قبضے کا ارادہ رکھتا ہے۔ آج جمعے کے روز انہوں نے کہا کہ ماسکو ابھی تک یوکرین میں اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکا۔

والس نے بتایا کہ "ہمارے اندازوں کے مطابق یوکرین میں روس کے 450 سے زیادہ فوجی مارے جا چکے ہیں"۔ ان کے مطابق روس ایک روز میں یوکرین پر کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

برطانوی وزیر دفاع نے یوکرین پر روس کے حملے کو "غیر انسانی" اور بلا جواز قرار دیا۔

ادھر فرانس کی وزیر دفاع فلورنس بارلے نے کہا ہے کہ پیرس بہت جلد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا یوکرین کے لیے اضافی اسلحہ بھیجا جائے یا نہیں۔ انہوں نے RTL ریڈیو کو جمعے کے روز دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انسانی امداد کے برعکس ہتھیاروں کی برآمدات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔

اس سے قبل جمعے کے ہی روز امریکی نیوز چینل CNN نے امریکی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ روسی افواج یوکرین کے دارالحکومت کیف سے تقریبا 30 کلو میٹر کی دوری پر رہ گئی ہیں۔ یوکرین کے ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فضائی حملوں نے کیف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رن وے کو نشانہ بنایا۔

بعض میڈیا رپورٹوں میں تصدیق کی گئی ہے کہ کیف کا رخ کرنے والے روسی فوجی ٹینک چرنوبل کے مقام سے روانہ ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں