بلومبرگ نیوز نیٹ ورک نے کہا ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیو کا فضائی دفاع کا نظام تقریبا تباہ ہوگیا ہے جس کے بعد دارالحکومت چند گھنٹوں کے اندر ندر روسی فوج کے قبضے میں جا سکتا ہے۔
اس سے پہلےامریکی حکام نے نیوز ویک کو بتایا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یوکرین کا دارالحکومت کیو چند دنوں میں آنے والی روسی افواج کے قبضے میں آجائے گا اور اس کے فوراً بعد ملک کی مزاحمت کو مؤثر طریقے سے بے اثر کر دیا جائے گا۔
ان اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ماسکو کی توجہ جیسا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کہہ چکے ہیں یوکرین کی افواج کو گھیرے میں لے کر انہیں ہتھیار ڈالنے یا انہیں تباہ کرنے پر مجبور کرنا ہو گا۔
انہوں نے توقع ظاہر کی 96 گھنٹوں کے اندر کیو پر قبضہ کر لیا جائے گا، اور یوکرین کی قیادت تقریباً ایک ہفتے میں گر جائے گی۔
"After the air and artillery end and the ground war really starts, I think Kyiv falls in just a few days," one former senior U.S. intelligence officer told Newsweek. https://t.co/H9hN7Evk6i
— Newsweek (@Newsweek) February 24, 2022
یوکرین کی حکومت اور فوجی اداروں کے مراکز پر روسی حملےاسٹریٹجک پوائنٹس پر قبضہ کرنے کے لیے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے بعد میرا خیال ہے کہ یوکرین چند ایام کے اندر روس سے شکست کھا سکتا ہے۔
ایک سابق سینیر امریکی انٹیلی جنس افسر جو روس سے نمٹنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں نے حملے کے منظر نامے کے بارے میں اپنی پیشین گوئیوں کا اظہار کیا۔
امریکی انٹیلی جنس کے سینیر افسر نے نیوز ویک کو بتایا کہ فضائی اور توپخانے کی بمباری ختم ہونے اور زمینی جنگ کے واقعی شروع ہونے کے بعد، مجھے لگتا ہے کہ کیو صرف چند دنوں میں گر جائے گا۔ یوکرین کی فوج شاید تھوڑی دیر اور روکے لیکن وہ زیادہ مزاحمت نہیں کر پائے گی۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کے ایک قریبی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ یہ مکان موجود ہے کہ کیو کا 96 گھنٹوں کے اندر اندر محاصرہ کیا جا سکتا ہے لیکن انہیں یقین نہیں ہے کہ یوکرائنی صدر کی حکومت ختم ہوجائے گی۔