ماسکو اور کیف کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دوسری طرف برطانیہ نے اتوار کو کہا ہے کہ روسی بحریہ نے یوکرین کے بحیرہ اسود کے ساحل پر ناکہ بندی کر دی ہے اور اسے عالمی سمندری تجارت سے الگ تھلگ کر دیا ہے۔
برطانوی وزارت دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والی روزانہ انٹیلی جنس اپ ڈیٹ میں مزید کہا کہ روسی بحریہ یوکرین بھر میں اہداف پر میزائل حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے بحیرہ ازوف میں ایک ایمفیبیئس لینڈنگ آپریشن کیا، جس میں آنے والے ہفتوں میں اس طرح کی مزید کارروائیوں کے امکان سے خبردار کیا گیا ہے۔
برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ ان کا ملک یوکرین میں اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے مزید آپشنز کی تلاش جاری رکھے گا۔
Latest Defence Intelligence update on the situation in Ukraine - 13 March 2022
— Ministry of Defence 🇬🇧 (@DefenceHQ) March 13, 2022
Find out more about the UK government's response: https://t.co/cz8Q0vnsA5
🇺🇦 #StandWithUkraine 🇺🇦 pic.twitter.com/o28zuSsk3K
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس میں منگل کو لندن میں کمبائنڈ ایکسپیڈیشنری فورس کی میٹنگ بھی شامل ہے تاکہ یوکرین کے اپنے دفاع کو تقویت دینے کے لیے مزید آپشنز پر عمل کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک کے جنوب مشرق میں کریمیا اور ڈونباس کے درمیان واقع اسٹریٹجک ساحلی شہر ماریوپول کئی دنوں سے روسی افواج کے محاصرے میں ہے اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق یہ شہر تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔
جبکہ ساحلی شہر اوڈیسا جو کیف اور خارکیف کے بعد یوکرائن کا تیسرا سب سے بڑا شہر اور جنوبی یوکرین کا دارالحکومت ہے، روسی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
یوکرین کی 70 فیصد سمندری تجارت اوڈیسا کی بندرگاہوں سے ہوتی ہے اور اس شہر کے بغیر کیف بین الاقوامی منڈیوں سے بڑی حد تک منقطع ہو جائے گا۔
-
امریکا :روس نےیوکرین میں کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے تو’بھاری قیمت‘ چکانا پڑے گی
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے اتوار کے روز خبردار کیا ہے کہ اگرروس ...
بين الاقوامى -
یوکرین میں امریکی صحافی کو گولی مارکرہلاک کردیا گیا
یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال مغرب میں واقع مضافاتی علاقے ارپن میں ایک امریکی ...
بين الاقوامى -
یوکرینی شہری کو ٹویٹر کے ذریعے اپنے گھر والوں کی ہلاکت کا پتہ چلا
یوکرین میں ایک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ٹویٹر پر زیر گردش تصاویر میں پہچاننے ...
بين الاقوامى