سوشل میڈٰیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کوشاہراہ کے ایک مصروف چوک پر اچانک بے ہوش ہو کرگرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سے پتا چلتا ہے کہ خاتون ٹریفک وارڈن ٹریفک کو منظم کر رہی تھی تو اسے چکر آیا اور وہ سڑک کے بیچ زمین پر گر گئی۔ اس موقعے پر گاڑیوں کے ڈرائیور اس کی مدد کو پہنچے۔
الصين المتنوعة: شرطية مرور تسقط على الأرض أثناء العمل …وأصحاب السيارات يهرعون لإسعافها!#إنسانيات pic.twitter.com/bD4E165LMn
— CGTN Arabic (@cgtnarabic) March 27, 2022
چینی ایجنسی CGTN کی طرف سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں ڈرائیوروں کی جانب سے اسے جگانے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موقعے پر جمع ہونے والے لوگ جب ناکام ہو گئے تواسے اٹھا کر ہسپتال لے گئے، جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔
سوشل میڈیا پر بے ہوش ہونے والی ٹریفک وارڈن کی مدد پر ڈرائیوروں کو خوب سراہا گیا ہے۔