سعودی عرب: حشیش، قات اورایمفیٹامائن گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش پر50 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی حکام نے مملکت میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے اور 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے بدھ کے روز خبر دی ہے کہ اسمگلنگ کی کوششیں صوبہ جازان، نجران، عسیر، مکہ المکرمہ اور تبوک کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان نے 2 لاکھ 79 ہزار ایمفیٹامائن گولیاں، 330 کلوگرام چرس اور قات کے 39 ٹن اور 934 کلوگرام وزنی نشہ آور پودے سعودی عرب میں اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ 50 مشتبہ افراد میں 27 سعودی شہری ہیں، 10 ایتھوپیا کی شہریت کے حامل ہیں، چھے بنگلہ دیشی، چار یمنی، دو صومالی اور ایک بھارتی ہے۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی (زیڈ اے ٹی سی اے) نے مارچ کے وسط میں منشیات کی اسمگلنگ کی ایک اور بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔تب اسمگلروں نے کیپٹاگون کی 16 لاکھ گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ دوا ایمفیٹامائن طرز کی محرک فینیتھیلین کی ایک قسم ہے۔

مملکت کے حکام منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں