رمضان مبارک کے دوران مسجد حرام کے اندر افطار کا دسترخوان خوب صورت ترین مناظر میں شمار ہوتا ہے۔ اس موقع پر مسجد حرام کے مختلف حصوں اور صحنوں میں 13 ہزار سے زیادہ دسترخوان لگتے ہیں۔
اس حوالے سے خدماتی امور کے ڈائریکٹر احمد الندوی کے مطابق روزے داروں کے افطار کا انتظام کرنے والے خواہش مند افراد روزانہ عصر کی نماز سے قبل حاضر ہو جاتے ہیں تا کہ افطار کے دسترخوان کی چیزیں مسجد حرام میں منتقل کر سکیں۔ یہاں دسترخوانوں کی تعداد کا اندازہ 13000 لگایا گیا ہے جب کہ ان کو اٹھانے کا دورانیہ صرف دو منٹ ہوتا ہے۔
الندوی نے بتایا کہ یہ خدمات اور کوششیں حرمین شریفین کے امور کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر عمل درامد کرتے ہوئے انجام دی جاتی ہیں۔ انہوں نے حرمین شریفین کے امور کی مستقل سپورٹ پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔
-
مسجد حرام: رمضان کے پہلے دس دنوں میں 1500 ٹن سے زیادہ کچرا اٹھایا گیا
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں متعلقہ انتظامیہ نے رمضان مبارک کے پہلے ...
بين الاقوامى -
مسجد حرام: یکم رمضان سے اب تک 20 لاکھ معتمرین کا مجمع منظم کیا گیا
حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے معتمرین اور نمازیوں کو پر سکون ...
بين الاقوامى -
رمضان المبارک کے دوران مسجد حرام میں 1,000 خواتین رضا کار معتمرین کی خدمت پر مامور
خواتین کو بااختیار بنانے اور وسائل اور صلاحیتوں تک ان کی رسائی اور سعودی وژن ...
بين الاقوامى