یمنی فضائی کمپنی کی جانب سے آئندہ اتوار کے روز صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پہلی تجارتی پرواز چلائے جانے کے اعلان پر یمنی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے جس سے یمن کے لیے خیر کا دروازہ کھلے گا۔
یمنی عوام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ذریعے مطالبہ کیا کہ بند راستوں کو کھولا جائے تا کہ صوبوں اور شہروں کے بیچ زمینی طور سے آمد و رفت کو بنا خطرے کے آسان بنایا جا سکے۔ مزید یہ کہ دونوں جانب سے تمام قیدیوں کو بنا کسی استثنا آزاد کر دیا جائے۔
یمنی فضائی کمپنی نے کل بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ ہر ہفتے صنعاء کے ہوائی اڈے سے اردن کے دارالحکومت عمّان کے لیے ایک پرواز چلائی جائے گی۔ یہ اقدام رواں ماہ کے اوائل میں اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ عارضی جنگ بندی کی شرائط میں شامل ہے۔
عوامی حلقوں نے جنگ بندی جاری رہنے اور خونریز جنگ کا حصار ٹوٹنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ایک یمنی شہری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں کہا کہ مسافروں کی زیادہ تر تعداد مریضوں اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کی ہے۔ ان افراد کو ہنگامی طور پر آپریشن کی ضرورت ہے۔ لہذا ان میں زیادہ تر لوگ اردن اور قاہرہ جائیں گے جہاں وہ علاج کے بھاری اخراجات برداشت کریں گے۔ عوام نے پانچ برس کی بندش کے بعد صںعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کھولے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اقوام متحدہ نے رواں ماہ کے اوائل میں یمن میں دو ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس جنگ بندی میں فوجی کارروائیوں کو روک دینا، تیل کی مصنوعات لے کر آنے والے بحری جہازوں کو الحدیدہ کی بندر گاہ میں داخلے کی اجازت دینا، صنعاء کے ہوائی اڈے سے ہر ہفتے دو پروازیں چلانا اور تعز سمیت یمن کے بعض صوبوں میں متعدد سرحدی راستوں کا کھولا جانا شامل ہے۔
-
صنعاء: حوثیوں نے سرپرست کی اجازت کے بغیر عورت کے سفر پر پابندی لگا دی
یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں میں مقامی خواتین کو پے در پے ...
بين الاقوامى -
عرب اتحاد کا صنعاء میں شہریوں کوحوثیوں کے اسلحہ گوداموں سے دوررہنے کا مشورہ
عرب اتحاد نے یمنی شہریوں پرزوردیاہے کہ وہ دارالحکومت صنعاء کی ہدیٰ اسٹریٹ میں ...
بين الاقوامى -
صنعاء اور الحدیدہ میں فوجی آپریشن جاری ہے: عرب اتحاد
یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق اس کی افواج یمن میں صنعاء ...
بين الاقوامى