یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کے اعلان کے مطابق اس کی افواج یمن میں صنعاء اور الحدیدہ میں خطرے کے ذرائع کو فضائی حملوں کا نشانہ بنا رہی ہیں ، مقاصد پورے ہونے تک یہ فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ اس آپریشن کا مقصد تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں پر روک لگانا ہے تا کہ توانائی سیکٹر کی سلامتی متاثر نہ ہو۔
عرب اتحاد کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب یمن کی فضاؤں میں دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے گئے۔ یہ طیارے الحدیدہ شہر سے سعودی عرب کی سمت بھیجے گئے تھے۔
اس سے قبل عرب اتحاد نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے مملکت میں 16 دشمن حملوں کے باوجود وہ تحمل مزاجی کا مظاہرہ کر رہا ہے تا کہ یمن سے متعلق مشاورت کو کامیاب بنایا جا سکے۔
الاعتداءات على منشآت الطاقة #السعودية رسالة إيرانية ومحاولة حوثية لتحقيق هدف.. المحلل العسكري والاستراتيجي يحيى أبو حاتم يوضح#العربية pic.twitter.com/1yTiqsY5I3
— العربية (@AlArabiya) March 25, 2022
اتحاد کے مطابق سعودی دفاعی افواج نے نجران کی سمت بھیجے گئے دو ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ اتحاد نے بتایا کہ دشمن حملے صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ صوبے سے کیے گئے۔
عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کے شہر صامطہ میں بجلی کے ایک پاور اسٹیشن پر راکٹ آ کر گرا۔ اس کے نتیجے میں اسٹیشن میں محدود پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فيديو لإخماد الحريق المحدود في محطة صامطة لتوزيع الكهرباء
— العربية (@AlArabiya) March 25, 2022
#العربية pic.twitter.com/GlSGsH3txT
اتحاد نے مزید بتایا کہ مملکت کے جنوبی شہر ظہران میں نیشن واٹر کمپنی کے ٹینکوں کو بھی دشمن حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں بعض شہریوں کی گاڑیوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔
عرب اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا 29 مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں مقررہ مشاورت کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ مشاورت یمن میں تنازع میں شامل فریقوں کے درمیان ہو گی۔
فيديو لاعتراض وتدمير مسيرات أطلقها الحوثيون نحو السعودية
— العربية (@AlArabiya) March 25, 2022
#العربية pic.twitter.com/HNq6oMAppj
عرب اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اور دے کر کہا کہ حوثیوں کی جانب سے دشمن کارروائیوں کا جاری رہنا علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔
-
عدن: کار بم حملے میں سینئر یمنی فوجی افسر جاں بحق
یمنی ذرائع کے مطابق عدن میں ایک کار بم حملے کے نتیجے میں یمنی فوج کے ایک سینئر ...
بين الاقوامى -
سیکریٹری جنرل او آئی سی کا یمن بحران، فلسطین اور مسئلہ کشمیر پراظہارِ تشویش
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے 48ویں وزارتی کونسل کے ...
بين الاقوامى -
تہران یمن میں حل کے آڑے آ رہا ہے : جنرل میکنزی
امریکی مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل کینتھ میکنزی نے باور کرایا ہے کہ ایران یمن میں ...
بين الاقوامى