یمن اور حوثی

یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ کو سعودی فرمانراؤں کی مبارکباد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یمنی ریاستی کونسل کے سربراہ کو حلف اٹھانے پر الگ الگ تہنیتی پیغام بھیجے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاستی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی اور کونسل کے ارکان کے لیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ چاہتے ہیں کہ آپ یمنی عوام کے لیے امن و استحکام بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی حلف اٹھانے پر یمن کے رشاد العلیمی اور ریاستی کونسل کے ارکان کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ’ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے والے اقدامات ہوں۔ یمن کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی صلاح و فلاح کے حوالے سے ہر اقدام کی حمایت کی جائے گی‘۔

یاد رہے کہ یمنی صدر عبد الربہ منصور ھادی نے7 اپریل 2022 کو یمنی ریاستی کونسل کی تشکیل کا حکم جاری کیا تھا۔ انہوں نے آئین کے مطابق اپنے تمام اختیارات ریاستی کونسل کو سونپ دیے تھے۔
یمنی ریاستی کونسل عبوری مرحلے کے دوران ملک کے سیاسی، عسکری اور امن وسلامتی کے انتظامات چلائے گی۔

رشاد محمد العلیمی کونسل کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ سلطان العرادہ، طارق صالح، عبدالرحمن ابو زرعہ، عبداللہ العلیمی، عثمان مجلی، عیدروس الزبیدی اور فرج البحسنی کونسل کے ارکان ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں