مگرمچھ کے بعد دیوقامت ریچھ کاسڑکوں پرمٹرگشت، لوگوں کی چیخ پکار:ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایسے لگتا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا بغیر کسی وارننگ کے شکاری جانورسڑکوں پر نکل آئے ہیں مگر کسی کو اس کی خبر تک نہیں۔

چند روز قبل امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑکوں پر مگرمچھ کی ویڈیو کی دھوم کے بعد ایک تازہ ویڈیو کلپ میں شمالی کیرولینا کے شہر ایشیویل میں ایک دیو قامت ریچھ کو ٹہلتے ہوئے دکھایا گیا۔

ریاستی پولیس نے اعلان کیا کہ شہروں کے بیچوں بیچ ریچھوں کا ظہور کثرت سے ہو گیا ہے کیونکہ انہوں نے چند ہفتوں کے اندر تین ایسے کیسز کی نشاندہی کی ہے۔

یو پی آئی نیوز ایجنسی کے مطابق غیرمعمولی جسامت کے حامل کالے ریچھ کوایک کلپ میں دیکھا گیا۔ وہ کسی ریزرو سے بھاگ نکلا اور اس کے گلے میں ٹریکنگ کالربھی دیکھا جا سکتا ہے۔

جنگلی جانور علاقے میں فٹ پاتھوں سے گذرتا رہا یہاں تک کہ وہ ایک مصروف چوک میں ایک درخت پر چڑھ گیا۔

یہ واقعہ فلوریڈا میں اسی طرح کے ایک اور واقعے کے چند دن بعد پیش آیا جب ایک امریکی ڈپٹی پولیس چیف نے اس علاقے کی ایک جھیل میں جانے سے پہلے سامنے کے ایک مکان کے صحن میں ایک بڑے مگرمچھ کے رینگتے ہوئے ویڈیو کلپ بنایا تھا۔

سرسوٹا کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے اس وقت ایک فیس بک پوسٹ میں کہا تھا کہ یہ ویڈیو فلوریڈا کے نواحی علاقے وینس میں لی گئی تھی۔

ڈپٹی پولیس چیف کے اندازوں کے مطابق مگرمچھ کی لمبائی تقریباً 10 فٹ یعنی تقریباً 3 میٹر تھی۔

میئر کے دفتر نے واقعے کی اطلاع فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کمیشن کو دی۔

اس نے پڑوسیوں کو ہوشیار رہنے کی بھی تاکید کی کیونکہ مگرمچھ صبح کے وقت ایسٹر کے روز تیراکی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جھیل ہیرنگٹن تک گیا۔

وینس کا مضافاتی علاقہ فلوریڈا کے خلیجی ساحل پر ٹمپا کے جنوب میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں